دمہ ایک ایسی بیماری ہے جس نے صدیوں سے انسانیت کو پریشان کررکھا ہے۔ بچے بڑے سب متاثر ہوتے ہیں‘ مگر خصوصاً بوڑھے اور ضعیف خاص کرکے موسم سرما میں بہت پریشان ہوتے ہیںَ ایک مخلص نے اس کیلئے ایک نسخہ بتایا جو قارئین عبقری کی نذر کررہا ہوں۔ ھوالشافی: ایک عدد منقیٰ کا دانہ لے کر اس کے اندر سے بیج نکال دیں اور اس میں ایک عدد کالی مرچ ڈال کر کھالیں۔ پھر ایک گھنٹہ کے بعد اسی طرح دوسرا منقیٰ کا دانہ کھالیں۔ روزانہ چار سے پانچ دانے کالی مرچ ڈال کر منقیٰ کھالیں۔ اس نسخہ سے چند ہفتوں میں دمہ ختم ہوجاتا ہے۔ میرے ایک جاننے والے بوڑھے شخص کو دمہ تھا۔ جو اکثر گھومتے پھرتے رہتے تھے مگر سردیوں میں گھر سے باہر نہیں نکلتے تھے۔ کھانسی اور سانس پھول جانا وغیرہ ہوجاتا تھا۔ ان کو بتانے پر انہوں نے یہی نسخہ استعمال کرنا شروع کردیا۔ تین چار دن کے بعد وہ ملے تو کہنے لگے کہ اب پتہ ہی نہیں کہ دمہ ہے بھی یا نہیں۔ خوب پھرتا ہوں‘ کھانسی سے بلغم فوراً نکل جاتا ہے‘ سینہ آزاد ہوگیا ہے۔ (نصیراحمد‘ایبٹ آباد)