محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو اپنی عافیت میں رکھے‘ اللہ تعالیٰ آپ کو مستقل کامیابیاں اور کامرانیاں نصیب کرے۔اللہ تعالیٰ آپ کو اور عبقری کے معاونین کی نسلوں کو خوش رکھے۔ لیکوریا کیلئے ہمارا 80 سالہ پرانا نسخہ: ھوالشافی: پھٹکڑی سفید بریاں50 گرام‘ مکئی کا آٹا 30 گرام‘ دانہ چھوٹی لائچی 10گرام پیس کر چنے کے برابر گولی بنالیں اور ایک گولی صبح وشام 7 دن استعمال کرے‘ ان شاء اللہ شفاء ہوگی۔ صرف اتنا کہوں گا کہ ہمارا دواخانہ کامیاب ہونے اور مشہور ہونے کا راز یہی ہے۔ (ش، سوات)