Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری طرف سے آپ کو‘ علامہ لاہوتی پراسراری اور آپ کی پوری ٹیم کو بہت بہت سلام قبول ہو‘ میرا عبقری کےساتھ رابطہ کیسے ہوا؟ میرے ملتان کےایک دوست جن کا نام حکیم سعید ہے‘ میرے پاس پشاور تشریف لائے‘ حکیم سعید نے مجھے کہا آپ عبقری میگزین ہر ماہ لیا کرو‘ بہت زبردست میگزین ہے‘ میں نے عبقری کا شمارہ لیا‘ پڑھا مجھے بہت اچھا لگا‘ اور اس طرح عبقری میری زندگی کا حصہ بن گیا۔ بہت اچھا میگزین ہے‘ ہزاروں لوگوں کے مسائل گھر بیٹھے عبقری کی وجہ سے حل ہورہے ہیں۔ میرے پاس آنکھوں کے امراض سے نجات کیلئے ایک روحانی عمل ہے جو میں قارئین عبقری کی نذر کررہا ہوں۔اگر کسی کو آنکھوں کا کوئی بھی مسئلہ ہو اول وآخر تین مرتبہ درودشریف اور پانچ مرتبہ یَانُوْرُ یَابَصَیْرُ یَارَحْمٰنُ یَارَحِیْمُ پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر دم کرکے دونوں آنکھوں  پر ہاتھ پھیر لیں‘ یہ عمل تین دن‘ پانچ دن‘ سات دن یا نو دن تک یا اس سے بھی زیادہ کرسکتے ہیں۔ جب آنکھوں کا مسئلہ ختم ہوجائے عمل چھوڑ دیں پھر جب بھی آنکھوں کا کوئی مسئلہ ہو تو یہ عمل د وبارہ کرسکتے ہیں۔ (ایم اعجاز خان‘ پشاور)