محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ماہنامہ عبقری بہت شوق سے پڑھتا ہوں۔ میرے پاس بھی ایک آزمودہ روحانی ٹوٹکہ ہے۔ میری والدہ کو بواسیر تھی‘ کافی ادویات اور ٹوٹکے آزمائے مگر شفاء یابی نہ ملتی۔ ہماری ایک ملنے والی نے میری والدہ کو درج ذیل روحانی عمل دیا اور بتایا کہ میں نے یہ ٹوٹکہ چار سے پانچ افراد کو بتایا اللہ نے سب کو صحت عطا فرمائی آپ بھی آزمائیے۔ میری والدہ نے اس سے اگلے دن کیا اور اس کے بعد ان کو کبھی بھی بواسیر نہیں ہوئی۔ عمل یہ ہے: نمازفجر کے بعد ایک ہزار بار یَاعَلِیُّ صرف ایک دن پڑھیں۔ہم نے بھی چار سے پانچ افراد کو بتایا وہ بھی اس مرض سے چھٹکارا پاچکے ہیں۔ (عادل آرا‘ کراچی)