محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس ایک ٹوٹکہ ہے جو کہ ہمارا آزمودہ ہے۔ میرے ابو ہائی شوگر کی وجہ سے بہت زیادہ پریشان تھے‘ ہر روز صبح ایک گولی شوگر کی کھاتے تھے۔ پھر کسی عزیز نے درج ذیل ٹوٹکہ بتایا میرے ابو نے تین ماہ مسلسل استعمال کیا تو اب الحمدللہ ایک سال ہوگیا ہے میرے ابو کا شوگر لیول بالکل نارمل ہے۔ نسخہ درج ہے: ھوالشافی: جنگلی املی تین حصہ اور کوڑتمہ ایک حصہ ملا کر سفوف بنا کر صبح وشام ایک چمچ چائے والا پانی کےساتھ (م۔ا، کوئٹہ)