محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس ایک عمل ہے‘ یہ عمل میں قارئین عبقری کو ہدیہ کررہا ہوں۔ یقین کامل توجہ سے کریں اور پھر قدرت ربی دیکھیں۔ جمعہ کے دن مغرب اور عشاء کی نماز کے درمیان سورۂ فاتحہ گیارہ بار‘ سورۂ اخلاص گیارہ بار‘ سورۂ کوثر گیارہ بار پڑھنے سے اللہ تعالیٰ اگلے جمعہ تک رزق کا انتظام فرمادیتا ہے۔اس عمل کی سب کو اجازت ہے۔(ن۔ا، ملتان)