Search

حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم تقریباً 6 سال ایف ٹین فور اسلام آباد جناب ملک خلیل الرحمٰن کے بنگلے میں دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے تشریف لے جاتے تھے۔ یہ سلسلہ 1997-98ء سے شروع ہوا۔ ہر آنے والے دکھی کی خدمت، سچی خیرخواہی اور خلوص اس گھرانے کا شیوہ رہا‘ سچی سخاوت اور انسانیت کا مخلصانہ جذبہ ہی حضرت حکیم صاحب کواس گھر میں چھ سال لاتا رہا۔ عورتوں اور مردوں کا ہجوم کے گھر کا ڈرائنگ روم اور ڈائننگ اور حتیٰ کہ بیڈ روم بھی لوگوں سے بھرے ہوئے ہوتے تھے لیکن ملک صاحب کا گھرانہ مخلصانہ خدمت میں پیش پیش رہا۔7اگست بروز ہفتہ ملک صاحب کی اہلیہ محترمہ فوت ہوگئیں موصوفہ بہت زیادہ ذاکر‘ شاغل‘ عبادت گزار‘ مخلص اور مہمان نواز تھیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی کروٹ کروٹ مغفرت فرمائے جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ چونکہ وہ حضرت حکیم صاحب کی محسنہ تھیں اس لیے تمام قارئین سے درخواست ہے ان کو پڑھ کر ضرور ہدیہ کریں۔ شکریہ!