Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہمارے کچھ گھریلو ٹوٹکے میں قارئین عبقری کی نذر کررہی ہوں:۔1۔نوعمری میں خاص طور پر جب چہرے پر دانے نکل آتے ہیں جن کو نانی یا دادی اماں جوانی کے دانے کہتے ہیں تو اس وقت چہرے پر کسی بھی قسم کی کریم یا کسی بھی ٹوٹکے سے پرہیز کریں اور اپنے چہرے پر (بیسن میں تھوڑا سا پانی ملا کر پیسٹ بنالیں) لیپ کرلیں تقریباً ایک سے دو گھنٹے تک ایک ہفتے میں ہی انشاء اللہ رزلٹ سامنے آجائے گا اور آپ کا چہرہ دانوں سے صاف ہوجائے گا۔ آزمودہ ہے۔ 2۔ دانتوں میں سفیدی اور چمک لانے کیلئے برش پر کوئی بھی ٹوتھ پیسٹ لگالیں اور اس پر ایک چٹکی نمک اور ایک چٹکی میٹھا سوڈا چھڑک کر اپنے دانتوں پر دو منٹ تک لگا رہنے دیں‘ انشاء اللہ آپ مایوس نہیں ہوں گے۔ یہ بھی آزمودہ ہے اور بہترین نتائج کیلئے صبح و شام استعمال کریں۔ (نیلم‘ لاہور)