Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں نے عبقری دسمبر 2013ء کا رسالہ پڑھا۔ایک آرٹیکل کے نیچے کالی مرہم کا نسخہ مانگا گیا تھا۔آپ کی فرمائش پر کالی مرہم کا نسخہ ارسال کررہا ہوں۔ اگر آپ کے علاوہ مجھےکوئی اور کہتا تو میں کبھی بھی نہ دیتالیکن محترم حضرت حکیم صاحب بندہ آپ کو انکار نہیں کرسکتا۔ نسخہ بھیج کر دلی خوشی محسوس کررہا ہوں۔ ہر قسم کے پھوڑے پھنسی کیلئے لاجواب: ھوالشافی:میٹھا تیل ایک پاؤ‘ سندور دو چھٹانک۔ نیلا تھوتھا ایک تولہ۔ ترکیب تیاری: تیل کو گرم کریں۔ جب ابلنے لگے پھرآگ پر نرم کردیں اور چٹکی چٹکی سندور ڈالتے جائیں اور ہلاتے رہیں جب سب مل جائیں تو نیچے اتار کر نیلا تھوتھا جو کہ باریک پیس رکھا ہے ملا کر رکھ لیں اور کاغذی بنا کر لگائیں۔ کاغذی تب ہی اترے گی جب مکمل آرام ہوجائے گا۔ یہی اصل کالی مرہم ہے جو نائی حضرات کے پاس ہوتی تھی۔ اب تو شاذو نادر ہی کوئی نائی ہے جس کے پاس اس کالی مرہم کا نسخہ ہے۔ (شیخ شوکت علی‘ شیخوپورہ)