محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! خالص تازہ مکھن لے کر ہاتھ کی ہتھیلی پر تھوڑا سا رکھ کر ملیں۔ جب پگھل جائے تو سر میں ہلکی ہلکی سی مالش کریں۔ مالش نہ کریں تو بالوں کی جڑوں میں ہی لگالیں۔ تھوڑی دیر کے بعد کسی اچھے سے شیمپو یا صابن سے سر دھولیں۔ چند بار ایسا کرنے سے ہی سر کی خشکی بالکل ختم ہوجائے گی۔
نزلہ زکام کیلئے: ھوالشافی: سونٹھ (سنڈھ) کو باریک پیس لیں۔ اب دو یا تین چمچ (یاحسب ضرورت) کھانے کے لیکر اس میں تھورا سا پانی ملا کر آگ پر دو تین منٹ پکائیں جب بالکل لئی کی شکل اختیار کرلے تو ناک اور پیشانی پر لگائیں۔ نیم گرم کو فوری آرام آجاتا ہے۔ رات کو سوتے وقت لگائیں۔ صبح کو دھولیں۔ دن میں ضرورت محسوس کریں تو لگاسکتے ہیں لیکن فوراً باہر ہوا میں نہ نکلیں تاکہ اس کا اثر زائل نہ ہوجائے۔ (ازطرف کوثر‘ خیرپورمیرس)