محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتا ہوں۔میرے پاس بخار کا ایک ٹوٹکہ ہے جو میں قارئین عبقری کی نذر کرتا ہوں:۔ ہر قسم کے بخار کیلئے تخم بالنگو جو شربت میں ڈالتے ہیں ایک چائے والا چمچ تخم بالنگو کا اور ایک کپ نیم گرم دودھ لیں اور تھوڑی سی چینی لیں۔ رات کو سونے سےپہلے اچھی طرح مکس کرکے پی لیں اور پھر رات کو پانی نہیں پینا۔ تین دن کرنے سے ہر قسم کا بخار اللہ کے حکم سے ختم ہوجائے گا۔ یہ ٹوٹکہ بارہا کا آزمودہ اور ٹائیفائیڈ تک کا علاج ہے۔ (حکیم فاروق‘ کوٹ ادو)