Search

غیرمسلم کی عیادت: مدینہ میں آباد بنونجار قبیلہ نبی ﷺ کا ننھیال تھا۔ سیدنا انس رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کہتے ہیں: اس قبیلے کا کوئی آدمی بیمار ہوگیا تو نبی کریم ﷺ عیادت کیلئے تشریف لے گئے (دوران گفتگو) اس سے فرمایا: میرے ماموں! آپ لاالہ الا اللہ پڑھ لیں۔ اس آدمی نے سوال کیا؟ میں آپ (ﷺ) کا ماموں ہوں یا چچا! آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ماموں! پھر فرمایا کلمہ پڑھ لیں۔ اس نے دریافت کیا: کیا یہ میرے لیے بہتر ہے؟ آپ ﷺ نے جواب دیا: ’’جی ہاں‘‘ (مسند احمد152/3)
غیرمسلم میت کا احترام: سیدنا سہل بن حنیف اورقیس بن سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہما قادسیہ کے مقام پر بیٹھے تھے کہ ایک جنازہ وہاں سے گزرا، دونوں کھڑے ہوگئے تو انہیں بتایا گیا: یہ یہاں کے رہنے والے (غیرمسلم) کی میت ہے تو ان دونوں صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین نے حدیث سنائی کہ رسول اکرم ﷺ کے پاس سے جنازہ گزرا تو آپ ﷺ کھڑے ہوگئے۔ بتایا گیا: یہ ایک یہودی کا جنازہ ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’ترجمہ: کیا یہ جان نہیں تھی؟‘‘ (البخاری 1312)