محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس ایک نسخہ ہے جو کہ لیکوریا، ذکاوت حس‘ جریان‘ احتلام‘ سرعت انزال کیلئے خاص طور پر لاجواب ہے۔ھوالشافی: سمندر سوکھ ایک تولہ‘اسپغول ثابت ایک تولہ‘ کاہو چار تولہ‘ گل سرخ ایک تولہ‘ کافور تین ماشہ‘ اجوائن خراسانی اڑھائی تولہ‘ گل نار ایک تولہ‘ خشک دھنیا ڈیڑھ تولہ‘ نیلوفر آدھا تولہ‘ گوند کیکر اڑھائی تولہ۔ اجوائن خراسانی اور کافور اکٹھا پیس لیں۔ باقی علیحدہ سمندر سوکھ اور اسپغول کو بغیر کوٹے ڈال دیں۔ بڑے سائز کے کیپسول کھانے کے بعد کھالیں۔ گرم‘تلی ہوئی ‘ بازاری اور بیکری کی اشیاء سے مکمل پرہیز کریں۔ (پ۔ز)