Search

اگر آپ کی کوئی چیز گم ہوگئی ہے یا آپ رکھ کر بھول گئے ہیں تو دیوار سے تھوڑا فاصلے پر کھڑے ہوکر انگلی کے اشارے سے دیوار پر ۷۸۶ لکھ کر پھر لکھیں۔ دیوار پر انگلی نہیں لگانی بس اشارے سے لکھیں۔ پھر جو چیز کھوئی ہے اس کو ڈھونڈنا شروع کردیں ‘ فوراً مل جائے گی۔ آپ یقین کریں‘ ہماری کوئی بھی چیز گم ہوئی ہے یا رکھ کر بھول جاتے ہیں تو ہمیں ایسا کرنے سے فوراً مل جاتی ہے‘ چاہے پیسے ہوں یا سونے کی کوئی چیز ہو‘ جب آپ کی چیز مل جائے تو ہاتھ کے اشارے سے آپ نے جو لکھا ہے وہ مٹا دیں۔ (شہنیلا ‘ حیدرآباد سندھ)