محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ پر اللہ تعالیٰ اپنی رحمت کا سایہ قائم رکھے‘ آپ اور آپ کے تمام ساتھی جو اس کارخیر میں آپ کے ساتھ ہیں ان سب کیلئے نیک تمنائیں اور ڈھیروں دعائیں۔یہ وظیفہ میں خاص عبقری کے قارئین کیلئے بھیج رہی ہوں۔میری بیٹی نے جب بھی پیپرز دئیے اور ہربار پیپرز دینے کے بعد 11ہزار بار روزانہ کا وظیفہ تین دن پڑھتی ہے تو بہت اچھے نمبرز سے پاس ہوجاتی ہے۔ اس بار اس نے ایم اے کے پیپرز دئیے اور یہی وظیفہ کیا تو بہت اچھے نمبرز آئے۔ (فریال سید)