Search

حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم ﷺ نے فرمایا: قیامت کے دن مجھے براق پر اور فاطمہ کو میری سواری عضباء پر بٹھایا جائے گا۔ (ابن عساکر)
حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ روایت کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ہر ماں کی اولاد کا عصبہ (باپ) ہوتا ہے جس کی طرف وہ منسوب ہوتی ہے‘ سوائے فاطمہ کے بیٹوں (حسن و حسین رضی اللہ عنہم) کے، کہ میں ہی ان کا ولی اور میں ہی ان کا نسب ہوں۔ (امام حاکم)
حضرت عبداللہ بن عمرو بن ہند جملی کہتے ہیںکہ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا: اگر میں حضور نبی اکرمﷺ سے کوئی چیز مانگتا تو آپ ﷺ مجھے عطا فرماتے اور اگر خاموش رہتا تو بھی پہلے مجھے ہی دیتے۔‘‘(ترمذی‘ نسانی‘ امام ترمذی نے فرمایا کہ یہ حدیث حسن ہے۔)