Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں تقریباً تین سال سے مسلسل عبقری کا قاری ہوں۔میں نے اس رسالے سے بہت فوائد حاصل کیے ہیں۔ آپ نے اپنےا ٓزمائے ہوئے ٹوٹکے مانگے ہیںتو میرے پاس ہمارا خاندانی آزمودہ ٹوٹکہ ہے جو میں قارئین کی خدمت میں عرض کررہا ہوں:۔جب بھی چھوٹا بچہ دانت نکالنے لگے تو مچھلی منڈی یا کسی بھی مچھلی کا گوشت بیچنے والے سے مچھلی کے دانت لے کر انہیں خشک کرکے دھاگے میں پرو کر بچے کے گلے میں ڈال دیں۔ اس ٹوٹکے سےبچہ دانت بہت جلدی اور آسانی سے نکالے گا۔ نہ اسے موشن لگیں گے اور نہ ہی بخار چڑھے گا اور نہ ہی وہ کمزور ہوگا۔ ہے نا زبردست اور آسان چیز۔ (محمد بلال‘ شمالی لاہور)