محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! کل رات ایک عجیب بات ہوئی‘ میں اپنے بستر پر سورہی تھی کہ اچانک مجھے محسوس ہوا کہ میرے جسم کی حرکت ختم ہوگئی اور ایک مجھے بہت تیز ہوا سی محسوس ہوئی جو نیچے سے میرے اوپر آرہی تھی۔ سمجھ نہیں آیا کہ وہ کیا تھی؟ مجھے عجیب لگا ‘ میں حل نہیں پارہی تھی‘ پھر میں نے کلمہ پڑھا تب کچھ فرق محسوس ہوا مگر وہ ہوا نہ گئی‘ پھر میں نے سورۂ ناس پڑھی اور وہ کیفیت فوراً ختم ہوگئی اور میری سانس میں سانس آئی۔ (ن۔ع، کراچی)