Search

ھوالشافی: تخم کاسنی 30 گرام‘ جڑ کاسنی30 گرام‘ کاسنی کے پتے 30 گرام‘ کلونجی 5 گرام۔ تمام اشیاء کو کوٹ چھان کر سفوف بنالیں۔ خوراک: آدھی چمچ صبح وشام شربت کاسنی یا شہد خالص ایک چمچ ایک گلاس پانی میں مکس کرکے استعمال کریں۔ کاسنی ایک ایسی بابرکت بوٹی ہے جس کی افادیت کے بارے میں ارشاد ہتا ہے کہ ’’جس نے کاسنی کھالی اور سوگیا اس پر جادو اور زہر بھی اثر نہیں کرتا‘ پھر فرمایا: تمہارے لیے کاسنی موجود ہے ایسا کوئی دن نہیں گزرتا کہ جب جنت کے پانی کے قطرے اس پودے پر نہ گرتے ہوں۔ اطباء قدیم نے جنت کے پانی والی بات کو اتنی اہمیت دی کہ کاسنی کے پتے جب بھی کسی دوائی میں استعمال کیے جائیں تو ان کو دھویا نہیں جاتا۔ جدید تحقیق سے پتا چلا ہے کہ جب ان پتوں کو دھولیا جائے تو یہ بوٹی اثر نہیں کرتی۔ اس لیے کہ کاسنی کے پتوں کونہیں دھونا چاہیے۔ کاسنی ہیپاٹائٹس کا شافی علاج ہے اور چند دن ہی کھانے سے ہیپاٹائٹس کا جڑ سے خاتمہ ہوجاتا ہے۔(حکیم فاروق چڑھوے والا)