Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں آپ کا ماہنامہ عبقری پچھلے چار سال سے مسلسل پڑھ رہی ہوں‘ اس رسالے نے میری بہت سی الجھنیں‘ مسائل‘ بیماریاں دور کی ہیں۔ خاص کر آپ جو رسالے میں ہر ماہ روحانی محفل لگاتے ہیں‘ اس روحانی محفل نے میرا بہت بڑا مسئلہ دو ماہ میں ہی حل کردیا۔ ہوا کچھ یوں کہ میرے بیٹے کا کاروباری معاملات میں کسی سے جھگڑا ہوگیا انہوں نے میرے بیٹے کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر جیل بھجوا دیا‘ ہم بہت پریشان ہوئے کیونکہ نہ ہمارے پاس کوئی سفارش تھی اور نہ ہی پیسہ کہ ہم مقدمات بھگت سکیں۔ ہم تمام گھر والوں)
نے عبقری میں آئی روحانی محفل کرنا شروع کردی۔ اُدھر سے وہ خوب پیسہ لگارہے تھے اور ادھر میں نے خوب توجہ،دھیان اوریقین سے روحانی محفل کررہے تھے۔ صرف دو ماہ ہی ہم نے روحانی محفل کی کہ میرے بیٹے کی حیران کن طور پر ضمانت ہوگئی۔ جس پر ہم تو حیران تھے ہی مخالف پارٹی اس سے بھی زیادہ حیران تھی کہ اس کی ضمانت کیسے ہوگئی؟ الحمدللہ! چھ ماہ پہلے میرا بیٹا ان جھوٹے مقدمات سے باعزت بری ہوچکا ہے اور ان کو منہ کی کھانی پڑی۔ الحمدللہ! ہم تمام گھر والے ہرماہ کی روحانی محفل اب بھی کرتے ہیں اور اللہ کا لاکھ لاکھ شکرادا کرتے ہیں۔ (ام کامران‘ گجرات)