محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میری نند کی شادی پر میرا سونے کا جھمکا کہیں گم گیا تو میری خالہ نے مجھے یہ کہا کہ سورۂ بقرہ کی آیت نمبر 165 جو کہ پارہ نمبر 2 میں ہے بار بار پڑھو‘ میں نے یہی وظیفہ پڑھا تو اس کی برکت سے میرا سونے کا جھمکا مجھے مل گیا‘ اب کوئی بھی چیزگم ہوتی ہے تو میں یہی وظیفہ پڑھتی ہوں تو میری وہ چیز اللہ کے حکم سے مل جاتی ہے۔
(ناصرہ بخاری‘ گجرات)