حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ کا ارشاد ہے کہ جو شخص جمعرات کو بعدنماز مغرب دو رکعت نماز ادا کرے‘ ہر رکعت میں فاتحہ کے بعد پندرہ مرتبہ سورۂ اذازلزلت الارض پڑھے تو اللہ تعالیٰ اس پر موت کی سختی کو آسان کردے گا‘ عذاب قبر سے نجات دے گا اور پل صراط پر گزرنا آسان کردے گا۔
(احسن المبرات‘ شیخ احمد مکی رحمۃ اللہ علیہ)
حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا جس شخص کو یہ بات خوش کرے کہ اس کیلئے اونچے محل بنائے جائیں اور اس کے درجات کو بلند کیا جائے‘ پس اپنے ظالم کو معاف کردیا کرے‘ محروم کرنے والے کو عطا کرے اور قطع رحمی کرنے والے کے ساتھ صلہ رحمی کرے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو معاف فرمائے اور عمل کی توفیق دے۔ (محمد ایوب شاہد‘ تونسہ شریف)۔