Search

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو اور زیادہ علم و حکمت عطا فرمائے آمین! ۔ یہ میرا چھوٹا سا تجربہ ومشاہدہ ہے کہ ڈاکٹر حضرات جب بھی کوئی انجکشن لگائیں تو انجکشن لگاتے وقت بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔ بِسْمِ اللہِ الَّذِیْ لَایَضُرُّ مَعَ اسْمِہٖ شَئْیٌ فِی الْاَرْضِ وَلَآ فِی السَّمَآءِ وَھُوَالسَّمِیْعُ الْعَلِیْم کم از کم تین مرتبہ پڑھیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ انجکشن کے مضراثرات نہیں ہونگے اور انجکشن ری ایکشن کبھی نہ کریگا۔ میرا ذاتی معمول ہے۔(ڈاکٹر جاوید اختر‘ شکرگڑھ)۔