میری ڈاڑھی کے بال متواتر چھ سات سالوں سے گررہے تھے‘ ماہنامہ عبقری میں دئیے گئے ٹوٹکے کے مطابق میں نے ادرک کا پانی نکالا اور اس میں نیم گرم سرسوں کے تیل کو ہم وزن ملا کر یکجان کرلیا۔ بالوں کی جڑوں میں مالش کی تو انگلے دن سے ایک دو بال گرنے کے علاوہ باقی سب محفوظ ہوگئے۔ میں اب یہ عمل مہینے میں تین بار کرتا ہوں اور بال گرنے سے جان چھوٹ گئی ہے۔نسخہ بھیجنے والوں اور شائع کرنے والوں کیلئے دعاؤں کا تحفہ۔ (پروفیسر(ر) غلام قادر ہراج‘ جھنگ)۔