٭عبقری کے مخلص اور جانثار فیض عالم فیضی صاحب کے چھوٹے بھائی متین عالم جوانی میں فوت ہوگئے موصوف بہت صالح جوان تھے اور ان کے ساتھ نسبت قرآن بھی تھی۔٭حاجی محمداقبال مرحوم کے والد اور جاوید اقبال (واپڈا) کے دادا طویل علالت کے بعد فوت ہوگئے‘ موصوف بہت نیک صالح اور اللہ والے تھے۔ حضرت حکیم صاحب نے ان کی میت کو کندھا دیا کیونکہ مغفور میت کی وجہ سے کندھا دینے والے کو جہاں اجر ملتا ہے وہاں مغفرت کی توقع ہوتی ہے۔٭مریدکے سے تعلق رکھنے والے تسبیح خانہ کے دیرینہ خدمت گار میاں محمد منیرصاحب کی اہلیہ انتقال فرماگئیں ہیں‘ مرحومہ مرنے سے پہلے کہتیں رہیں کہ حضرت جی سے میرے لیے دعا کرائیں۔ ٭عبقری کے مخلص خدمت گار محمداحمد کے تایا جان قضائے الٰہی سے وفات پاگئے ہیں۔٭عبقری کے مخلص ساتھی محمداسلم جاوید کے بھائی کے سسر ہدایت اللہ صاحب وفات پاگئے ہیں۔ قارئین سے تمام مرحومین کیلئے ایصال ثواب کی درخواست کی جاتی ہے۔