ایک بہت ہی باکمال ولی اللہ کا قول مختلف کتابوں میں نقل کیا گیا ہے انہوں نے فرمایا کہ سات باتیں بخیل کی دولت کو تباہ کردیتی ہیں:۔
1۔ خود موت کا شکار ہوجائے گا‘ اس کے وارث ناعاقبیت اندیش ہوکر یہ دولت خدا کی نافرمانیوں اور فضول کاموں میں خرچ کردیں گے۔
2۔ یا کسی ظالم کو اللہ تعالیٰ اس پر مسلط کردیگا جو کہ اس کا مال لوٹے گا اور اس کو بھی ذلیل و خوار کرے گا۔
3۔نفسیاتی خواہشات میں پڑ کر سب دولت خرچ کردیگا۔
4۔ محلات و بنگلے بنانے اور بے آب و گیاہ زمین (بیابان) کی آبادکاری میں سرمایہ لگا کر ضائع کرے گا۔
5۔ کسی اچانک ناگہانی آفت طوفان‘ آگ وغیرہ کا شکار ہوکر اس کا سب مال برباد ہوجائے گا۔
6۔ کسی خطرناک لاعلاج بیماری میں مبتلا ہوکر علاج میں سب دولت خرچ ہوجائے گی۔
7۔ دولت زمین میں گاڑ/ دفن کردیگا۔ کچھ دن بعد اس جگہ کو بھول جائیگا اور کنگال ہوکر مرے گا۔ (ڈاکٹر محمد بخش‘ ٹالپور)