محترم حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری رسالہ بہت ہی اچھا ہے‘ میں آج ایک عمل عبقری کیلئے لکھ رہی ہوں‘ یہ عمل میں نے جس مقصد اور بیماری کیلئے کیا کامیابی ہوئی۔ کوئی چیز گم ہوجائے تو پڑھے لا اللہ لا دے اللہ (چیز کا نام) ملوا دے۔ صدقہ رسول اللہ ﷺ میرا یہ کام کرادے۔ پڑھتے رہیں‘ انشاء اللہ کھوئی ہوئی چیز مل جائے گی۔ (مختار بیگم‘ لاہور)