محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں ماہنامہ عبقری چار سال سے مسلسل پڑھ رہا ہوں‘یہ رسالہ میری ہر روحانی و جسمانی بیماری کایقینی حل ہے۔ رسالے میرا پسندیدہ کالم مراقبہ والا کالم ہے۔ میں ہر ماہ مراقبہ باقاعدگی سے کرتا ہوں‘ مراقبے کے حوالے سے میرا پہلے بھی کافی مطالعہ تھا لیکن جو مراقبے کے راز مجھ پر عبقری کے ذریعے کھلے وہ پہلے مجھے معلوم نہ تھے۔میں عبقری میں موجود مراقبے کو ہر ماہ باقاعدگی سے کرتا ہوں جس سے میرے بہت سے مسائل حل ہوتے ہیںاور مجھے بہت سے بزرگ ہستیوں کی زیارتیں نصیب ہوئیں اور بہت بابرکت جگہوں کی زیارت نصیب ہوئی۔ ابھی کل ہی میں نے مراقبہ کیا جس میں میں نے مختلف قسم کے پھل‘ دودھ اور شہد کی نہریں اور مختلف باغ و پرندے دیکھے‘ ایک بہت بڑی مسجد جو سونے کی بنی ہوئی تھی اس کی زیارت کی اور اس کے اندر بہت جگہ یااللہ لکھا ہوا نظر آیا۔ (آ۔م۔ملتان)