Search

محترم حکیم صاحب السلام علیکم!میرے سر میں ہر وقت شدید دردرہتا تھا‘ میں نے نظر بھی چیک کروائی‘ ادویات بھی کھائیں وقتی طور پر کچھ آرام آجاتا لیکن پھر وہی کیفیت‘ کوئی نظربد بتاتا تو کوئی اعصابی کمزوری‘ ماہنامہ عبقری ہمارے گھر میں پچھلے ایک سال سے مسلسل آرہا ہے‘ میں نے اس میں سے روحانی محفل سے فیض پانے والوں کے تاثرات پڑھے تو مجھے اپنی مشکل کا حل مل گیا۔ میں نے صرف ایک ماہ ہی روحانی محفل دی گئی تاریخ پر کی تو میرا مسئلہ حل ہوگیا اور میرے سرکا درد بالکل ختم ہوگیا۔ اب میں ہر ماہ باقاعدگی سے روحانی محفل کرتی ہوں اوراللہ سے اپنے مسئلے حل کرواتی ہوں۔(ش۔ملتان)