Search

ماہنامہ عبقری اب جیل میں بھی عبقری ٹرسٹ زندگی کے مختلف شعبہ ہائے جات میں شب و روز خدمت خلق میںمصروف عمل ہے۔ اب اس شعبے کو مزید وسعت دیتے ہوئے جیل کے قیدیوں کی اصلاح، تربیت اور ان کی جسمانی اور روحانی صحت کیلئے ماہنامہ عبقری مختلف جیلوں میں بالکل مفت پہنچایا جائے گا۔ امید ہے قارئین اور مخیر حضرات عبقری ٹرسٹ کے معاون بنیں گے۔ بہترمشورہ یا انتظامی طور پر معاونت کرنے والے بھی ضرور رابطہ کریں۔ ٭٭٭٭٭ چہرے کے ناپسندیدہ بالوں کو ختم کرنے کیلئے ھوالشافی: پھٹکڑی اور نمک (عام نمک جو ہم سالن میں ڈالتے ہیں) ہم وزن لیکر کر گرائینڈ کرلیں پھر متاثرہ جگہ سے ویکس کے ذریعے بال اتار لیں اور اس کے فوراً بعد 10 سے 15 بار اس پائوڈر کو ملیں اور رات کو لگا کر سوجائیں اور تقریباً ہر ماہ اسی طرح کریں یا جب بھی ویکس کریں تو اس کے فوراً بعد یہ پائوڈر 3 یا 4 دن تک لگاتار استعمال کریں کہ جب تک مسام کھلے ہیں یہ پائوڈر لگے آپ کی جلد کو تب ہی فائدہ ملے گا، میرا آزمایا ہوا ہے۔ (ط۔ م،گوجرانوالہ)