Search

موٹاپا بہت سی بیماریوں کا مجموعہ ہے، تھوڑی سی محنت سے ہم اس پر کنٹرول کرسکتے ہیں، اکثر مریضوں کو اس سے فائدہ ہوا، افادہ عام کی غرض سے خوراک کاشیڈول حاضر ہے۔ صبح8 بجے چائے یا قہوہ، صبح دس بجے چائے یا قہوہ، دوپہر بارہ بجے گرم دودھ کا گلاس، دوپہر دو بجے دودھ سوڈے کا گلاس، بعد دوپہر چار بجے ایک کپ چائے، شام چھ بجے گرم دودھ کا گلاس، رات نو بجے چائے یا قہوہ، رات کو سونے سے پہلے گرم دودھ کپ۔ یہ پروگرام ہفتے کے تین دن استعمال کریں اور موٹاپے سے نجات پائیں۔ نیز بلاناغہ ایک گلاس نیم گرم پانی میں شہد کا چمچ مکس کرکے چسکیاں لے لے کر پی لیں۔ نوٹ: تین دنوں میں اس خوراک کے علاوہ اور کچھ استعمال نہیںکرنا۔ کپکپاہٹ کا علاج بعض لوگوں کے ہاتھ بہت زیادہ کپکپاہٹ کا شکار ہوتے ہیں ایسے لوگ اگر اپنے کھانے میں نمک کی مقدار کم کرکے چوتھائی کردیں اور روزانہ صبح بعد نماز فجر پائوں شبنم آلودہ گھاس پر ٹہلا کریں انشاءاللہ ہاتھوں کی کپکپاہٹ کچھ عرصہ میں دور ہوجائیگی۔ چہرے کے داغ دھبے کا آسان علاج جب چہرے پر سیاہ رنگ کے داغ پڑگئے ہوں صاف رنگ چہرہ پر سیاہ داغ دھبے بہت بدنما لگتے ہیں اور دیکھنے والوں کو انتہائی معیوب نظر آتے ہیں۔ تو یہ علاج کریں تازہ سرخ ٹماٹر اور کلیجی کا استعمال کریں۔ عرق گلاب میں لیموں نچوڑ کر چہرہ پر مل لیا کریں۔ چند دن کے استعمال سے انشاءاللہ تعالی چہرہ نہایت جاذب نظر اور انتہائی پرکشش ہوجائیگا۔