محترم حکیم صاحب السلام علیکم! کے بعد عرض ہے کہ ایک دفعہ میں گھر میں بیٹھی تھی کہ میری ہمسائی آئی اور اس نے مجھے جمعرات کے درس کی دعوت دی، میں نے پہلے تو نا کردی لیکن اس کے اصرار پر اس کے ساتھ درس میں شریک ہوئی۔ حکیم صاحب! میں جیسے ہی درس میں پہنچی ایک عجیب سا سکون ملا اور درس سننے کے بعد ذکر واذکار کے بعد دعا میں رو رو کر اللہ سے توبہ کی اور جب درس سن کر باہر نکلی تو ایسے لگ رہا تھا جیسے میرا جسم بالکل ہلکا پھلکا ہوگیا ہے گناہوں کی ساری گندگی دھل چکی ہے۔ اُس درس کے بعد آج تک میرا کوئی درس مس نہیں ہوا۔درس کی وجہ سے میری زندگی میں بہت سی تبدیلیاں آچکی ہیں۔الحمدللہ اب میں باپردہ ہو کر گھر سے نکلتی ہوں اور ہر وقت آپ کے بتائے ہوئے ذکر و اذکار کرتی ہوں۔ (ایمان علی، لاہور)