محترم ایڈیٹر صاحب !
السلام علیکم ورحمتہ اللہ برکاتہ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اور سب مسلمانوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے( آمین) فروری کا عبقری پڑھا ‘ ہر رسالہ دوسرے سے زیادہ اچھا لگتا ہے‘ ملتے ساتھ ہی پڑھنا شروع کر دیتی ہوں‘ اس مہینے محترمہ عاصمہ منظور کا مسئلہ پڑھا تو اپنا مسئلہ بھی یاد آ گیا‘ تقریباً دو سال پہلے میرے دائیں بریسٹ میں گلٹی ہو گئی تھی جو کہ درد نہیں کرتی تھی مگر سنا تھا جو درد نہ کرے وہ بھی خطرناک ہوتی ہے۔ میں نے کوئی دوائی نہیں لی تھی مگر ہر نماز کے بعد سورہ فاتحہ معہ تسمیہ آمین ‘ تین بار پڑھ کر اپنے ہاتھوں پر پھونک مار کر گلٹی والی جگہ پر پھیر لیتی تھی‘ ایک ہفتے بعد وہ گلٹی بالکل ختم ہو چکی تھی‘ اللہ کا شکر ہے۔ اس کے علاوہ میں نے اپنے زکام کے بارے میں لکھا تھا جواب میں آپ نے کہا تھا تین ماہ کا کورس کریں بنفشی قہوہ اور حیرت سیرپ کا‘ وہ کورس مکمل ہو چکا ہے‘ تقریباً نوے فیصد ٹھیک ہوں مزید کیا کروں۔