Search

قبض کیلئے دادی اماںکا بتایا نسخہ
ھوالشافی: ایک گلاس نیم گرم دودھ میں گلقند دو چمچ اور سونف ایک چمچ ڈال کر مکس کریں اور پی لیں‘ یا سونف اورگلقند مکس کرکے کھالیں۔ بہتر ہے کہ پہلے سونف کو دودھ میں ڈال کر ابال لیں تاکہ سونف کا عرق نکل جائے اگر چبا سکتے ہیں تو پھر ایسے ڈال لیں‘ بہت کارآمد نسخہ ہے۔ مجھے قبض کی شکایت رہتی تھی بلکہ ہمارے گھر تقریباً سب کوقبض تھی‘ یہ ٹوٹکہ میری دادی جان کا بنایا ہوا ہے۔ انہوں نے ایک بار مجھے کہا روزانہ رات سونے سے پہلے گرم دودھ میں دو چمچ گلقند اور ساتھ سونف ڈال لیں اور دونوں کو چبا لیں‘ یہ ٹوٹکہ تین دن لگاتار کریں‘ میں نے کیا‘ اللہ کا شکر مجھے سکون آگیا‘ اب گلقند گھر میں منگوا کر رکھی ہے‘ سونف تو ویسے بھی گھر میں ہوتی ہے‘ آپ بھی استعمال کریں‘ مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔طاقت کیلئے عجب نسخہ: کوڑتمہ کا مربہ آدھ پاؤ‘ آملے کا مربہ ایک پاؤ‘ سیب کا مربہ ایک پاؤ‘ چاندی کے ورق بیس عدد‘ سنگھاڑے پانچ عدد‘ بادام ایک پاؤ‘ سفید موصلی 10 گرام‘ چھوٹی الائچی پانچ عدد‘ تمام چیزیں مکس کرکے صبح و شام نیم گرم دودھ کے ساتھ ایک کھانے کا چمچ کھائیں۔
آنکھ پر جو گوہانجنی نکلتی ہے
دم کرنے سے پہلے درود شریف اور اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ …بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم پڑھے اور اب سانس بند کر کے سات دفعہ یہ آیت پڑھے۔ لَا تُبْقِی وَلَا تَذَرْ(پارہ نمبر 29 سورۃ المدثر آیت 28) یہ پڑھ کر سانس کھول دے اور درود پاک پڑھ کر آنکھ پر پھونک مار دے ایسا تین دفعہ پڑھ کر پھونک مارے ان شاء اللہ گوہانچی وہیں سوکھ کر ختم ہو جائے گی اور دوبارہ نہیں نکلے گی۔(بحوالہ عبقری جلد نمبر 10)