Search

رافع بن خدیجؓ نے بیان کیا کہ ایک دن میں نبیﷺ کے پاس گیا اور ان کے پاس ایک ہانڈی گوشت سے جوش مار رہی تھی مجھے اس کی چربی نے تعجب میں ڈال دیا اور میں نے اس میں سے ایک بوٹی لی اور نگل گیا اس کے کھانے سے میں سال بھر بیمار رہا پھر میں نے اس کا تذکرہ حضورﷺ سے کیا تو آپﷺ نے فرمایا کہ اس بوٹی میں سات انسانوں کی نظربد کا اثر تھا۔ پھر آپﷺ نے میرے پیٹ پر ہاتھ پھیرا تو میرے منہ سے وہ بوٹی سبز رنگ کی گری پس قسم اس ذات کی جس نے آپﷺ کو حق دیکر بھیجا ہے میرے پیٹ میں اس وقت سے اب تک کوئی شکایت نہیں ہوئی۔