Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ پاک سدا آپ کا سایہ ہم سب پر تاقیامت قائم رکھے آمین۔ سب گھر والوں نے پانچ بیٹیوں اور ہم دونوں میاں بیوی نے عبقری سے بیعت ہوئے ہیں۔ بیعت ہونے سے پہلے بہت ہی پریشانیوں میں گھیرے ہوئے تھے مقامی ایک صاحب سے پڑھائی لے کر بھی مختلف پڑھائیاں کرتے رہے پھر 22مارچ کو آپ سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا آپ نے بتایا آپ نے بتایا بہت سخت کالا جادو ہے آپ نے پڑھنے کے لیےیَاقَادِرُ یَایَافِعُ‘ دیا۔موم بتی والا عمل کرنے کو کہا تعویذ اکتالیس دن پینے کا فرمایا اور ایک تعویذ ساری زندگی پینے کو کہا۔ صابن اور اگربتی والے عمل یہ سب ہم22مارچ سے کررہے ہیں۔ آپ کو بتایا تھا ان اعمال نے ہماری مشکلات ختم کردی ہیں‘ ہماری زندگی میں سکون آگیا ہے‘ اصل زندگی تو اب شروع ہوئی ہے‘ جس میں سکون ہے‘ زیادہ مسئلہ میری حافظہ بیٹی کا تھا اس کی دو بار منگنی ٹوٹ چکی تھی اب اس کی سگی خالہ کے گھر منگنی ہوئی ہے اور فروری میں شادی ہے۔ میری بچی کے جسم پر عجیب سے نشان تھے کالے رنگ کی لائنیں تھیں جیسے کسی نے بری طرح سے ناخن مارے ہوں‘ ماشاء اللہ آپ کے پاس سے آنے کے بعد اور سارا عمل کرنے کےبعد اور مسلسل ہر مہینے دم کروانے سے نشان ختم ہوگئے ہیں۔(نامعلوم)