Search

اگرکسی کا جگر کام نہ کرتا ہو اسے پیلیا ہوگیا ہو یا کھانا ہضم نہ ہوتا ہو‘ یا اس کے چہرے اور پائوں پر ورم آگیا ہو تو ایسی تمام صورتوں میں مندرجہ ذیل آیت باوضو ایک کاغذ کے ٹکڑے پر لکھ کر موم جامہ کرکے مریض کے گلے میں ڈال دے اور یہی آیت چینی کے بغیر پھول والی پلیٹوں پر عرق گلاب میں زعفران گھول کر اس سے باوضو لکھے اور ایک پلیٹ روزانہ پانی سے دھو کر نہار منہ (صبح کچھ بھی کھانے سے پہلے) مریض کو پلائیں۔ چند دن کے علاج سے ان شاءاللہ تعالیٰ مریض کو فائدہ ہوگا اور وہ صحت یاب ہوجائے گا۔ وہ آیت یہ ہے:۔
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحـمٰنِ الرَّحِیْم۔ قُلْ لَّوْ کَانَ الْبَحْرُ مِدَادًا لِّکَلِمٰتِ رَبِّیْ لَنَفِدَ الْبَحْرُ قَبْلَ اَنْ تَنْفَدَ کَلِمٰتُ رَبِّیْ وَلَوْ جِئْنَا بِمِثْلِہٖ مَدَدًا ﴿الکہف۱۰۹﴾