Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ رب العالمین کی بارگاہ عالیہ میں آپ کی درازی عمر کی التجائیہ دعائیں بہت دعائیں پروردگار آپ کا سایہ شفقت ہم سب پر سدا سلامت رکھے۔ آمین۔ میرے تین بیٹے ہیں‘ سب سے بڑے بیٹے کی شادی کی تو چند مہینوں بعد ہی میرے بیٹے کا رویہ میرے ساتھ بالکل تبدیل ہوگیا‘ گھر میں سب سے لڑائی جھگڑا کرتا مجھ سے تو انتہائی بدتمیزی کرتا‘ میں پریشان تھی کہ یہ ہوکیا رہا ہے ؟پھر ایک دن میں اپنے بیٹے کے کمرے میں داخل ہورہی تھی تو اچانک مجھے دھواں سا محسوس ہوا میں نے دروازہ کھولا تو میری بہو کچھ کاغذ جلا رہی تھی یعنی کے وہ کاغذ تعویذ جیسے تھے اور سامنے میرے بیٹے کی تصویر تھی میں سمجھ گئی کہ بہو میرے بیٹے پر تعویذ کروا رہی ہے ‘ فوراً تو میری سمجھ میں کچھ نہیں آیا‘ میں نے عبقری دواخانہ سے ’’جادو شکن پانی‘‘ کی بوتل منگوائی اور بیٹے پر چھڑکا اور پلایا ۔اللہ تعالیٰ کے فضل اور آپ کی دعا سے اب وہ بالکل ٹھیک ہے۔ پانچ وقت کی نماز پڑھنا شروع ہوگیا اس کے کام میں رکاوٹیں تھیں وہ بھی دور ہوگئیں ہیں اس کا رویہ سب سے اچھا ہوگیا ہے۔(ک۔ ب، کراچی)