Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں نے آپ کے روحانی دم میں شرکت کی اور بہت زیادہ دعا مانگی جس کے ذریعے میری تمام روحانی و جسمانی اور گھریلو الجھنیں ختم ہوگئیں ہیں اور کئی مسائل حل ہوئے ہیں درس میں باقاعدگی سے حاضری دینے سے اور میرا پہلے مسئلہ تھا کہ تسبیح پڑھنے کو دل نہیں کرتا تھا لیکن ایک دفعہ آپ سے دم کروایا اور مسئلہ حل ہوگیا ۔(ب۔ب ‘پوشیدہ)
زبان میٹھی ہوجاتی ہے: محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! میں آپ کے اسم اعظم کے روحانی دم میں ہر ماہ شرکت کرتی ہوں‘ میں آپ کی بہت شکرگزار ہوں کہ روحانی دم کی وجہ سے میرےگھر میں بہت برکت آگئی ہے‘ روحانی و جسمانی روگ ختم ہورہے ہیں‘ دوران دم جو دعا دل سے مانگتی ہوں اللہ کریم پوری فرما دیتے ہیں۔میں نے ایک مرتبہ عبقری رسالہ میں ایک چھوٹا سا وظیفہ پڑھا تھا کہ جو کہ صرف اتنا تھاقُلْ ہُوَ اللہُ اَحَدٌ o اَللہُ الصَّمَدُ سارا دن کھلا پڑھتی ہوں‘ اب جس وقت میں یہ ورد کرتی ہوں تو میری زبان میٹھی ہوجاتی ہے۔ اللہ پاک آپ کو لمبی عمر عطا فرمائے اور آپ کاسایہ ہم جیسے گنہگاروں پر سلامت رہے۔ آمین ثم آمین!(ز۔ب‘ شیخوپورہ)