Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! سردیوں کی آمد آمد ہے اور اس موسم میں پیمپرز کا استعمال بہت بڑھ جاتا ہے‘ زیادہ دیر پیمپر لگنے کی وجہ سے اکثر چھوٹے بچوں کو نیپی ریش ہوجاتی ہے اگر ساتھ موشن لگے ہوں تو جلد لال ہوجاتی ہے۔اس کے حل کیلئے میرے پاس ایک آزمودہ ٹوٹکہ ہے
اس کے لیے سرسوں کا تیل ایک پیالی میں اور اس میں پانی ڈال کے اس کو ایسے پھینٹیں جیسے انڈا پھینٹتے ہیں اس کی رنگت انڈے کی زردی جیسی ہو جائے گی پھر اس کو فریزر میں رکھ دیں جب بہت ٹھنڈا ہو جائے تو ایک دفعہ پھر پھینٹ لیں اور بچے کو لگا کر تھوڑی دیر کے لیے کھلا چھوڑ دیں تو فوراً آرام آجاتا ہے۔ اس کو بڑے بھی لگا سکتے ہیں اکثر موٹے لوگوں کو ایسی شکایت ہو جاتی ہے۔(ع۔م۔بہاولپور)