محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم تمام گھر والے عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتے ہیں‘میں نے اس رسالہ سے بہت فیض پایا ہے۔ آج اپنا ایک مشاہدہ لیکر حاضر ہوا ہوں۔ میری امی کو نظربد بہت جلد لگ جاتی تھی‘ جس کی وجہ سے وہ اکثر کسی نہ کسی بیماری میں مبتلا ہوجاتی تھیں‘میں نےعبقری رسالہ میںاَحْدَرْ سَصْطَعْ کَلْمُوْہ کا وظیفہ پڑھا ۔ میں نے صرف تیرہ مرتبہ پڑھ کر اپنی امی پر دم کیا‘ میری والدہ کچھ ہی دیر میں بالکل نارمل ہوگئیں‘ اور تمام تکلیف ختم ہوگئی۔ اسی طرح میری بہن کا گلہ خراب تھا اس پر بھی میں نے یہی دم کیا‘ میری بہن بھی ٹھیک ہوگئی۔اس کے علاوہ بہن کی شادی کیلئے 70 ہزار پہلا کلمہ پڑھا‘ الحمدللہ ادھر سترہزار کلمہ مکمل ہوا ادھر بہن کی بہت اچھی جگہ منگنی ہوگئی۔ (محمد اعجاز الحق‘کراچی )