Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! قارئین عبقری کیلئے چھوٹا سا تحفہ لائی ہوں‘ قبول فرمائیں:۔ظلم کی تین قسمیں:ظلم کی ایک قسم وہ ہے جس کو اللہ تعالیٰ ہرگز نہ بخشیں گے۔ دوسری قسم وہ ہے جس کی مغفرت ہوسکے گی اور تیسری وہ ہے کہ جس کا بدلہ اللہ تعالیٰ لیے بغیر نہ چھوڑیں گے۔
پہلی قسم کا ظلم شرک ہے۔ دوسری قسم کا ظلم حقوق اللہ میں کوتاہی ہے اور تیسری قسم کا ظلم حقوق العباد کی خلاف ورزی ہے۔(ابن کثیر بحوالہ مسند بزار)(مصباح اسلم، لاہور)