Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کی خدمت خلق کا جذبہ اور خلوص قبول فرمائے۔ جناب عالی میں عبقری رسالہ 2011ء سے باقاعدہ مطالعہ کر رہا ہوں۔ مجھے کثرت پیشاب کی تکلیف ہے۔ پیشاب زیادہ آتا ہے۔ رات کو تکلیف زیادہ ہوتی ہے۔ گھنٹہ ڈیڑھ گھنٹہ بعد حاجت ہوتی ہے۔ بادی بواسیر بھی ہے مقعد کے پاس پھوڑا ہے وہ بھی بیٹھنے سے درد کرتا ہے۔ ساتھ ہی دو تین موہکے بھی ہیں براہ مہربانی اولین فرصت میں میرے لیے مجرب نسخہ وظیفہ تجویز فرمائیں۔ (عبدالقیوم، چارسدہ)
جواب: آپ عبقری دواخانہ کا ’’بستر پیشاب شفاء‘‘ اور ’’بواسیرکورس‘‘ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ اس کے ساتھ پھوڑے پر عبقری دواخانہ کی مرہم’’آگ شفاء‘‘ لکھی گئی ترکیب سے لگائیں۔