محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں آپ کا رسالہ عبقری بہت شوق سے پڑھتی ہوں اور اس پر یقین بھی رکھتی ہوں۔ میرا مسئلہ ہے کہ مجھے کوئی ایسا وظیفہ بتائیں کہ ہمارے بچے اپنے دوستوں سے دور ہو جائیں اللہ تعالیٰ ان کو بری سوسائٹی سے بچائے اور اپنی پڑھائی پر توجہ دیں۔ اور گھر پر توجہ دیں۔ بچوں کے رشتوں کیلئے کوئی وظیفہ بتائیں جہاں میں چاہتی ہوں وہاں بچوں کا رشتہ ہو جائے۔ (بیگم واحد بیگ، پشاور)
جواب:اَحْدَرْ سَصْطَعْ کَلْمُوْہ صبح و شام313 مرتبہ اول وآخر درودشریف 7مرتبہ وضو بے وضو سارا گھر پڑھے۔جتنے زیادہ افراد پڑھیں گے اتنا زیادہ فائدہ ہوگا۔ اگر مسئلہ بہت مشکل ہو تو ہزاروں‘ لاکھوں کی تعداد میں پڑھیں۔ کئی سوا لاکھ پڑھیں۔یقین توجہ دھیان سے پڑھیں۔