Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری بیٹی کے لیے کوئی وظیفہ بتائیں کہ اس کے گھر کے حالات بہتر ہو جائیں‘ اس کا شوہر اس کے حق میں بہتر ہو جائے اور اس کے بیٹے کو اللہ تعالیٰ زندگی صحت دے اور مزیداللہ تعالیٰ صحت مند‘ نیک اور صالح اولاد سے بھی نوازے۔ قسمت نصیب اللہ بہتر کرے۔(والدہ (ج)، پشاور)
جواب:سورۂ والضحیٰ بمع بسم اللہ ایک بار‘ اول و آخر 3 بار درود شریف اور سورۂ کے ہر’’ک‘‘پر 9 باریَاکَرِیْم پڑھنا ہے۔ عمل ہر نماز کے بعد ایک بار یا صبح وشام ایک ایک بار کریں۔اگر فجر سے پہلے کرلیں تو زیادہ فائدہ ‘ جتنا زیادہ کریں گے اتنا زیادہ فائدہ۔ سارا گھر کرے ورنہ جتنے زیادہ افراد کرسکیں کرسکتے ہیں۔ عمل کرتے ہوئے مقصد کا تصور کریں۔ عمل 9 دن کرنا ہے اگر کام نہ ہو تو پھر دوبارہ سے 9دن کاعمل شروع کرنا ہے۔ اسی طرح 9،9 دن کا عمل کرتے رہیں۔