محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!بندہ ناچیز کو مالی مشکلات کا سامنا ہے کسی نے کاروبار کا جھانسہ دے کر مجھ سے تین لاکھ روپے لے لیے ہیں‘ میری زندگی بھر کی جمع پونجی تھی‘ میرا گھر بھی اپنا نہیں‘ جن کے پیسے دینے ہیں وہ میرے پیچھے پڑے ہیں جبکہ جس نے مجھ سے پیسے ہتھیالیے وہ اب واپس نہیں کررہا ہے۔خدارا مجھے کوئی ایسا عمل یا وظیفہ بتائیے کہ جس سے کرنے سے اللہ اس شخص کے دل میں رحم ڈال دے اور وہ میرے پیسے واپس کردے۔ (محمد اکرم، کمالیہ)
جواب:آپ اور تمام گھر والےسارا دن وضو بے وضو ‘ اٹھتے بیٹھے کھلا یَارَبِّ مُوسٰی یَارَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِپڑھیں۔ جتنا یقین‘ توجہ اور دھیان ہوگا اتنی جلد آپ کی پریشانی دور ہوگی۔ چند دن کرکے چھوڑ نہ دیجئے۔ مستقل مزاجی سے کچھ عرصہ ضرور پڑھیں۔