Search

جب بستر پر دراز ہوں تو اپنی دن بھر کی کارکردگی کی فلم ضرور دیکھیں کہ آپ نے سارا دن میں اپنے احباب واقرباء کے ساتھ تفریحی اوقات کیسے گزارے؟ کس قدر تجارتی کمائی کی‘ پھر غور کریں کہ کیا کسی فاقہ کش کی شکم سیری کی‘ کسی جاں بلب مریض کو دوا لے کردی‘ کسی کو زاد راہ دیا‘ کسی بے لباس کی تن پوشی کی‘ کسی تنگدست خاندان کی چپکے سے مدد کی‘ کسی مقروض کے قرض کی ادائیگی میں معاونت کی یا کوئی اور نیکی کا کام کیا؟ اگر ان میں سے کوئی ایک بھی عمل انجام فرمایا تو آپ سرخرو ہوگئے؟ دنیا میں بھی کامرانی اور آخرت کا توشہ بھی آپ کا مقدر لکھا گیا ہے۔ اگر آپ ان میں سے کوئی ایک کام بھی اس دن نہیں کیا تو آپ ناکام ہیں۔ (ف۔خ، لاہور)