محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ماہنامہ عبقری میں ایک ٹوٹکہ موٹاپے کو کم کرنے کا پڑھا۔ آزمایا تو واقعی اس سے بہت جلد فرق پڑا۔ میرا موٹاپا ایسے کم ہوا کہ میں خود بھی حیران رہ گئی۔ سادہ سا ٹوٹکہ قارئین کی نذر: پودینہ کی گٹھی سے ایک یا دو لڑیاں نکال لیں اور ایک چمچ سونف ڈال کر ایک گلاس پانی میں ابالیں جب ایک کپ رہ جائے تو پی لیں۔چند دن‘ چند ہفتے استعمال کریں۔
روحانی بیڈ ٹی سے انوکھا سکون : فجر کی نماز کے لیے اٹھتے وقت روحانی بیڈٹی(گیارہ مرتبہ تعویذ اور تسمیہ بستر سے نکلنے سے پہلے پڑھیں) سے سارا دن شیطان سے حفاظت اور انوکھا سکون رہتا ہے۔(خ۔پ، نوشہرہ)