Search

محترم جناب حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو ڈھیروں خوشیاں اور عزتیں عطا فرمائیں اللہ تعالیٰ نے آپ کو لاکھوں کروڑوں لوگوں کی زندگیاں بدلنے کا ذریعہ بنایا ہے ۔ میری طرف سے ایک ٹوٹکہ حاضر خدمت ہے جو میں نے آزمایا اور بہت جلد فائدہ اٹھایا۔میری عمر 22 سال ہے میرے دونوں ہاتھوں پر بہت زیادہ موہکے نکل آئے تھے جن کا ڈاکٹروں کے پاس کوئی علاج نہیں تھا میں نے پان کی دکان سےدس روپے کا چونا لیا اور سات دن صبح و شام ہاتھوں پر لگاتا رہا اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور آپ کی دعائوںسے آہستہ آہستہ سب موہکے ختم ہوگئے اور دوبارہ نہ ہوئے۔ اللہ تعالیٰ تسبیح خانہ کو تاقیامت آباد رکھے اور اسی طرح خیر کا ذریعہ بنائے۔ (منیب احمد فاروقی ، فتومنڈ گوجرانوالہ)