Search

حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہٗ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: کیا میں تم کو ایسا عمل نہ بتاؤں جو تمہارے اعمال میں سب سے بہتر ہو‘ تمہارے مالک کے نزدیک سب سے زیادہ پاکیزہ‘ تمہارے درجوں کو بہت زیادہ بلند کرنے والا‘ سونے چاندی کو اللہ تعالیٰ کے راستے میں خرچ کرنے سے بھی بہتر اور جہاد میں تم دشمنوں کو قتل کرو وہ تم کو قتل کریں اس سے بھی بڑھا ہوا ہو؟ صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین نے عرض کیا ضرور بتائیں! آپﷺ نے ارشاد فرمایا’’وہ عمل اللہ تعالیٰ کا ذکر ہے۔‘‘ (ترمذی)